’آج تو اللہ میاں بھی ہماری سائڈ ہے‘ بھارت کے دفاعی تجزیہ کار نے یہ بات کہی تو آگے سے ڈی جی آئی ایس پی آر نے شاندار جواب دے دیا

’آج تو اللہ میاں بھی ہماری سائڈ ہے‘ بھارت کے دفاعی تجزیہ کار نے یہ بات کہی تو ...
’آج تو اللہ میاں بھی ہماری سائڈ ہے‘ بھارت کے دفاعی تجزیہ کار نے یہ بات کہی تو آگے سے ڈی جی آئی ایس پی آر نے شاندار جواب دے دیا

  


راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ورلڈ کپ 2019 کا سب سے بڑا میچ جاری ہے جس سے پہلے طرح طرح کے تجزیے کیے گئے ۔ سوشل میڈیا پر بھی پاکستان اور بھارت کے شہریوں کی جانب سے بھرپور جوش و جذبے کا مظاہرہ کیا جارہا ہے، اسی جذبے میں ایک بھارتی دفاعی تجزیہ کار نے بڑھک لگائی تو ڈی جی آئی ایس پی آر نے اسے شاندار جواب دے دیا۔

بات پاکستانی صحافی نائلہ عنایت کے ایک ٹویٹ سے شروع ہوئی۔ پاک بھارت میچ شروع ہونے سے قبل نائلہ عنایت نے لاہور میں بارش کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ مانچسٹر میں بھی بارش شروع ہوجانی چاہیے۔

خاتون صحافی کی بات کا جواب دیتے ہوئے بھارت سے تعلق رکھنے والے سینئر صحافی و دفاعی تجزیہ کار آدتیہ راج کول نے کہا کہ میچ میں بارش ہر پاکستانی کا خواب ہے۔ بھارتی صحافی کی اس بات پر نائلہ عنایت نے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کی ایک ایسی تصویر شیئر کی جس میں وہ دعا مانگتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کی تصویر سامنے آنے پر آدتیہ راج کول نے میجر جنرل آصف غفور کو مخاطب کرکے کہا ’ اللہ میاں بھی ہماری سائڈ ہیں، غفور صاحب‘۔

بھارتی صحافی کی اس بات پر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہمارا عقیدہ ’ رب سب کا‘۔ ہر کسی کو حق حاصل ہے کہ وہ اپنے خدا سے دعا کرے جس طرح ہم اپنے اللہ سے دعا کرتے ہیں۔ آپ کو بھی دعا کا حق حاصل ہے لیکن آپ کو دوسروں سے یہ حق چھیننے کا اختیار نہیں ہے۔

میچ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ یہ ایک کھیل ہے، جو ٹیم بھی گراﺅنڈ پر اچھا کھیل پیش کرے گی وہی فتحیاب ہوگی، ہوسکتا ہے کہ ہم جیت جائیں، یہ بھی ہوسکتا ہے کہ ہم ہار جائیں ، ہماری دعائیں ہماری ٹیم کے ساتھ ہیں۔

مزید : کھیل /دفاع وطن