’اتنے کپڑے کیا کرنے ہیں‘ چھٹیوں پر جاتے ہوئے شوہر نے بیگم سے شکوہ کیا تو خنجر دے مارا
لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں ایک خاتون نے ایسی بات پر چھری کے وار کرکے اپنے شوہر کو زخمی کر دیا کہ سن کر آدمی ششدر رہ جائے۔ دی انڈیپنڈنٹ کے مطابق مانچسٹر کا رہائشی یہ جوڑا چھٹیاں منانے کے لیے بیرون ملک جا رہا تھا۔ جب لیزلے بریڈ بری نامی خاتون نے پیکنگ کی تو اس نے ضرورت سے زیادہ سامان پیک کر لیا۔ اس پر گیری مور نامی اس کے شوہر کچھ سامان بیگ سے باہر نکال دیا، جس پر لیزلے غصے میں آ گئی۔ اسی بات پر دونوں میں لڑائی ہوئی اور لیزلے نے کچن سے چھری اٹھائی اور گیری پر پل پڑی۔
رپورٹ کے مطابق 50سالہ گیری کو سر اور جسم کے کے باقی حصوں پر شدید زخم آئے، جسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس نے لیزلے کو گرفتار کرکے تفتیش کی تو لیزلے کا کہنا تھا کہ ”وہ اسی سلوک کا مستحق تھا۔ اس نے میرے بیگ میں ڈالے ہوئے کپڑے کیوں باہر نکالے۔“ پولیس نے لیزلے کو مانچسٹر کی منشل سٹریٹ کراﺅن کورٹ میں پیش کر دیا ہے جہاں اس کے خلاف مقدمے کی کارروائی جاری ہے۔