برطانیہ داخل ہونے کی کوشش میں کئی پاکستانی گرفتار، کہاں سے داخل ہونے کی کوشش کررہے تھے؟ جان کر یقین نہ آئے

برطانیہ داخل ہونے کی کوشش میں کئی پاکستانی گرفتار، کہاں سے داخل ہونے کی کوشش ...
برطانیہ داخل ہونے کی کوشش میں کئی پاکستانی گرفتار، کہاں سے داخل ہونے کی کوشش کررہے تھے؟ جان کر یقین نہ آئے

  


لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی بارڈر سکیورٹی فورس نے غیرقانونی طور پر برطانیہ میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے 40افراد کو گرفتار کیا ہے جو ایسے راستے سے برطانیہ میں داخل ہو رہے تھے کہ کوئی سوچ بھی نہیں سکتا۔ میل آن لائن کے مطابق یہ لوگ ایک چھوٹی سی کشتی پر سوار ہو کر سمندر کے راستے سے برطانوی علاقے کینٹ پہنچنے کی کوشش کر رہے تھے۔ تاہم یہ لوگ ابھی ساحل سے دور ہی تھے کہ برطانوی بارڈر سکیورٹی فورس نے کشتی کا سراغ لگا لیا اور اس کے پاس پہنچ کر ان لوگوں کو حراست میں لے لیا۔

رپورٹ کے مطابق ان 40افراد میں پاکستانی، عراقی اور افغان شہری شامل تھے، جن میں بچے اور خواتین بھی تھیں۔ برطانوی دفتر داخلہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ”یہ لوگ انتہائی چھوٹی کشتی پر سوار تھے، جو کسی بھی وقت ڈوب سکتی تھی اور ان کی جانیں جا سکتی تھیں۔ “اس سے دو دن قبل بھی 38افراد کو غیرقانونی طور پر برطانیہ میں داخل ہوتے ہوئے گرفتار کیا گیا تھا۔ بتایا گیا ہے کہ جون کے آغاز سے اب تک 152افراد برطانیہ داخل ہونے کی کوشش میں گرفتار ہو چکے ہیں جن میں درجنوں پاکستانی مرد، خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

مزید : برطانیہ