ویرات کوہلی دنیا کے عظیم ترین بلے باز بن گئے، پاکستان کے خلاف میچ میں بڑا ریکارڈ بنالیا

ویرات کوہلی دنیا کے عظیم ترین بلے باز بن گئے، پاکستان کے خلاف میچ میں بڑا ...
ویرات کوہلی دنیا کے عظیم ترین بلے باز بن گئے، پاکستان کے خلاف میچ میں بڑا ریکارڈ بنالیا

  


مانچسٹر (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے پاکستان کے خلاف ورلڈ کپ میچ میں تیز ترین 11 ہزار رنز مکمل کرنے کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے 11 ہزار رنز مکمل کرنے کا کارنامہ اپنے 230 ویں ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں سرانجام دیا ہے۔ ویرات کوہلی 71 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں تاہم آج کے میچ میں کھیل بارش کے باعث روک دیا گیا ہے ۔ ویرات کوہلی نے ا س سے قبل 229 ایک روزہ میچز میں 10 ہزار 943 رنز بنائے تھے ۔ وہ اپنے کیریئر میں آج کے میچ سے قبل 41 سنچریاں اور 50 نصف سنچریاں سکور کر چکے ہیں جبکہ آج کے میچ کی نصف سنچری بھی شامل کرلی جائے تو یہ تعداد 51 بن جاتی ہے۔

یہاں یہ بھی ذہن میں رہے کہ ویرات کوہلی 230 واں میچ کھیل رہے ہیں لیکن انہوں نے یہ ریکارڈ 222 اننگزوں میں بنایا ہے جبکہ اس سے قبل یہ ریکارڈ انڈیا کے سچن ٹنڈولکر کے پاس تھا جنہوں نے 276 اننگزوں میں تیز ترین 11 ہزار رنز بنائے تھے۔

خیال رہے کہ ون ڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ بھی بھارت کے سابق بلے باز سچن ٹنڈولکر کے پاس ہے۔ انہوں نے 463 میچز کی 452 اننگز کھیل کر 18 ہزار 426 رنز بنائے تھے۔

مزید : کھیل