وزیراعظم عمران خان نے امریکی ڈالر کے خلاف ’اعلان جنگ‘ کردیا، ایسا کام کردیا کہ امریکہ بھی بے حد پریشان ہوجائے گا

وزیراعظم عمران خان نے امریکی ڈالر کے خلاف ’اعلان جنگ‘ کردیا، ایسا کام کردیا ...
وزیراعظم عمران خان نے امریکی ڈالر کے خلاف ’اعلان جنگ‘ کردیا، ایسا کام کردیا کہ امریکہ بھی بے حد پریشان ہوجائے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بشکیک(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں ڈالر اتنا منہ زور ہو چکا ہے کہ روپے کی تاریخی بے قدری ہو رہی ہے تاہم اب وزیراعظم عمران خان نے ڈالر کے خلاف اعلان جنگ کرتے ہوئے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او)کی کانفرنس میں ایسی تجویز پیش کر دی ہے کہ سن کر امریکہ بھی پریشان ہو جائے گا۔
ٹائمز آف اسلام آباد کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک میں ہونے والی اس کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ”ہمیں باہمی تجارت میں ڈالر کا عمل دخل ختم کر دینا چاہیے۔ شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک ایسے انتظامات کو حتمی شکل دیں جن کے ذریعے باہمی تجارت ڈالر کی بجائے مقامی کرنسیوں میں کی جائے، تاکہ ڈالر کی اجارہ داری ختم ہو سکے۔“
رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کانفرنس میں تنظیم کا اپنا ’ایس سی او فنڈ‘ اور ’ایس سی او ڈویلپمنٹ بینک‘ قائم کرنے کی تجاویز بھی دیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ”شنگھائی تعاون تنظیم کو رکن ممالک میں باہمی تعاون سے متعلق اپنے وژن پر عملدرآمد کرانے کے لیے سخت اقدامات اٹھانے چاہئیں۔ تنظیم کو خطے اور بین الاقوامی سطح پرمختلف ممالک میں تصادم کی صورتحال کو ختم کرانے اور قیام امن کے لیے بھی اقدامات کرنے چاہئیں۔“