اگر میچ دوبارہ شروع نہ ہوا تو پاکستان کو کتنے رنز کا ہدف ملے گا؟ تفصیلات جان کر آپ کے ہوش اڑ جائیں گے

اگر میچ دوبارہ شروع نہ ہوا تو پاکستان کو کتنے رنز کا ہدف ملے گا؟ تفصیلات جان ...
اگر میچ دوبارہ شروع نہ ہوا تو پاکستان کو کتنے رنز کا ہدف ملے گا؟ تفصیلات جان کر آپ کے ہوش اڑ جائیں گے

  


مانچسٹر (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان اور انڈیا کا ورلڈ کپ میچ بارش کے باعث روک دیا گیا ہے ، اگر میچ دوبارہ شروع نہ ہوا یعنی اگر انڈیا نے دوبارہ بیٹنگ نہ کی تو ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت پاکستان کو ایک بڑے ہدف کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

کرک انفو کے مطابق پاکستان اور انڈیا کا میچ بارش کے باعث رکا ہوا ہے، اگر بارش کا سلسلہ جاری رہا اور بھارت کی بیٹنگ کے مقررہ وقت تک ختم نہ ہوا تو پاکستان کو 46 اوورز میں 327 رنز کے ہدف کا سامنا کرنا پڑے گا۔بھارت کی جانب سے سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی صرف ایک رن بنا کر آﺅٹ ہوچکے ہیں، اگر وہ آﺅٹ نہ ہوتے تو یہی ہدف 46 اوورز میں 328 رنز ہوتا۔ خیال رہے کہ بھارت نے بارش سے پہلے تک 46 اعشاریہ 4 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 305 رنز بنائے ہیں اور اگر میچ نہ شروع ہوا تو بھارتی ٹیم کو مفت میں 22 رنز کا فائدہ ہوگا۔

اگر گراﺅنڈ میں 2 گھنٹے تک بارش ہوتی رہی اور میچ اس کے بعد شروع ہوا تو پاکستان کو 20 اوورز میں 184 رنز کا ہدف بنانا ہوگا جو قدرے آسان ہوگا۔ لیکن اگر بارش اس سے زائد وقت تک جاری رہی تو پھر میچ بے نتیجہ ختم ہوجائے گا۔

مزید : کھیل