پاکستان آج کے میچ میں بھارت کو کس طرح ’سرپرائز‘ کرسکتا تھا لیکن موقع گنوادیا؟ محمد یوسف نے نشاندہی کردی

پاکستان آج کے میچ میں بھارت کو کس طرح ’سرپرائز‘ کرسکتا تھا لیکن موقع ...
پاکستان آج کے میچ میں بھارت کو کس طرح ’سرپرائز‘ کرسکتا تھا لیکن موقع گنوادیا؟ محمد یوسف نے نشاندہی کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق قومی کرکٹر محمد یوسف نے کہاہے کہ باﺅلر ز نے اپنا کام دکھا دیا ، اب بلے بازوں کو ذمہ داری دکھانی ہوگی ۔ محمد حسنین پاکستان کے سرپرائز باؤلر ہیں جو 90 سے اوپر کی سپیڈ پر گیند کراتے ہیں، آج کے میچ میں انہیں شامل کرنا چاہیے تھا۔

جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے محمد یوسف نے کہا کہ باﺅلر ز نے اپنا کام دکھا دیا ، اب بلے بازوں کو ذمہ داری دکھانی ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ حسن علی کی باﺅلنگ کا مزانہیں آرہاہے ، ان کو اپنی کارکردگی کو بہتر کر نا چاہئے تھا ، وہ لگتا ہے کہ تھک گئے ہیں اور کوئی چیز بھی ان کے حق میں نہیں جارہی ہے ، ان کو بہت زیادہ رنز پڑتے ہیں، اس لئے ان کو آرام کا موقع دینا چاہئے ۔

محمد یوسف نے کہا کہ انڈیا کی ٹیم سپن باﺅلنگ کو اچھا کھیلتی ہے اس لیے آج کے میچ میں ہمیں ایک ایسے باﺅلر کی ضرورت تھی جو 90 میل کی رفتار سے اوپر گیند کراتا ہو۔ آج کے میچ میں محمد حسنین کو کھلانا چاہیے تھا کیونکہ وہ پاکستان کا ایک سرپرائز ہے جو ہم آج کے میچ میں بھارت کو دے سکتے تھے۔
انہوں نے کہا کہ وہاب ریاض نے بھی بیس بائیس اووز میں وکٹ لی ہے ، اگر وہ اس سے پہلے وکٹ لے جاتے تو ہوسکتا ہے کہ ہم بھارت کوتین سو سے پہلے پکڑ لیتے ۔

مزید :

کھیل -