عمران صاحب دھمکیاں نہ دیں جتنے مرضی کمیشن بنائیں ،عوام دشمن بجٹ پاس نہیں ہو نے دیں گے:مریم اورنگزیب

عمران صاحب دھمکیاں نہ دیں جتنے مرضی کمیشن بنائیں ،عوام دشمن بجٹ پاس نہیں ہو ...
عمران صاحب دھمکیاں نہ دیں جتنے مرضی کمیشن بنائیں ،عوام دشمن بجٹ پاس نہیں ہو نے دیں گے:مریم اورنگزیب

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیر اعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ  عمران صاحب ’ہائی پاورڈ انکوائری کمشن‘ کب بنے گا ؟ دھمکیاں نہ دیں، تاریخ بتائیں؟ عمران صاحب جتنے مرضی کمیشن بنائیں ، جو دل میں آئے کریں، عوام دشمن بجٹ پاس نہیں ہو نے دیں گے،عمران صاحب ایک نہیں اپنی نالائقیوں پر آپ کو 100 کمشن بنانے پڑیں گے،عمران خان اپنے دماغی معائنہ کے لئے کمیشن بنانا نہ بھولیں،

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظمعمران خان کے کمیشن بنانے کے بیان پر ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہعمران صاحب جتنے مرضی کمیشن بنائیں، آپ کو سیلیکٹڈ، ووٹ چور اور کٹھ پتلی وزیراعظم کہتے رہیں گے عمران صاحب جتنے مرضی کمیشن بنا لیں، آئین، قانون اور پارلیمان کی بالادستی پہ کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا۔مریم اورنگزیب نے کہا کہعمران صاحب ایک کمشن بنائیں جو پتہ لگائے کہ ایک کڑوڑ نوکری ، پچاس لاکھ گھر اور ڈیم فنڈ کا کیا ہوا ؟عمران صاحب ایک انکوائری کمیشن یہ بھی بنائیں جو تحقیق کرے کہ صرف 10 ماہ میں ترقی کی شرح آدھی اور مہنگائی تین گنا کیسے ہو گئی؟عمران صاحب ایک انکوائری کمیشن یہ بنائیں کہ آپ کی آمدن اور اثاثے کیا ہیں؟ آپ ایک لاکھ ٹیکس کس حساب سے دیتے ہیں ؟ عمران صاحب ایک انکوائری کمیشن یہ بنائیں جو پتہ لگائے کہ ’کیا تھے وہ ذرائع‘ جن سے علیمہ باجی نے اربوں کی غیر قانونی جائیدادیں خریدیں؟عمران صاحب پچھلے دس سال کے علاوہ پچھلے دس ماہ کے پانچ ہزار ارب روپے کی انکوائری بھی شامل کریں۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران صاحب پچھلے دس ماہ میں وزیراعظم اور وزیرِ خزانہ کو پتہ ہی نہیں چلتا اور راتوں رات ڈالر مہنگا ہو جاتا ہے، اِس پہ بھی انکوائری ہو جائے ،عمران صاحب علیمہ باجی، جہانگیر ترین ، فیصل واڈا کی منی لانڈرنگ کو بھی انکوائری میں شامل کریں عمران صاحب جتنے مرضی کمیشن بنائیں ، جو دل میں آئے کریں، عوام دشمن بجٹ پاس نہیں ہو نے دیں گے۔انہوں نے کہا کہ عمران صاحب اپنے 18جعلی اور غیر قانونی اکاونٹس کی بھی انکوائری کرائیں جس کا آپ الیکشن کمیشن میں 5 سال سے جواب نہیں دے رہے

مزید : قومی