فردوس عاشق اعوان بھی کرکٹ تجزیہ کار بن گئیں، پی ٹی وی سپورٹس پر ٹیم کو کیا مشورے دیے؟ جان کر آپ بھی حیران پریشان رہ جائیں گے

فردوس عاشق اعوان بھی کرکٹ تجزیہ کار بن گئیں، پی ٹی وی سپورٹس پر ٹیم کو کیا ...
فردوس عاشق اعوان بھی کرکٹ تجزیہ کار بن گئیں، پی ٹی وی سپورٹس پر ٹیم کو کیا مشورے دیے؟ جان کر آپ بھی حیران پریشان رہ جائیں گے

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ ہمیں ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنا چاہئے تھی ، سرفراز کومثبت کرکٹ کھیل کر مقابلہ کرنا چاہئے ،سرفراز احمد کو چاہئے کہ فخر زمان کو اس کا نیچر ل گیم کھیلنے دیں،آج ٹیم کو حوصلے نہیں ہارنے چاہئے ، پاکستان کو آخری گیند تک مقابلہ کرنا چاہئے ۔

 پی ٹی وی سپورٹس کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ہمیں ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنا چاہئے تھی ، لیڈر شپ کا کام بحران میں مواقع پیدا کرنا ہوتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سرفراز کومثبت کرکٹ کھیل کر مقابلہ کرنا چاہئے ،سرفراز احمد کو چاہئے کہ فخر زمان کو اس کا نیچر ل گیم کھیلنے دیں،آج ٹیم کو حوصلے نہیں ہارنے چاہئے ، پاکستان کو آخری گیند تک مقابلہ کرنا چاہئے ۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمار ے پاس ٹیلنٹ ہے ،کھلاڑیوں کے ساتھ قوم کی دعائیں ہیں،کھلاڑیوں کوبھی پرفارم کرنا چاہئے ۔

مزید : قومی