آئی ایس آئی کے نئے سربراہ کے تقرر کا اعلان کردیا گیا

آئی ایس آئی کے نئے سربراہ کے تقرر کا اعلان کردیا گیا
آئی ایس آئی کے نئے سربراہ کے تقرر کا اعلان کردیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاک فوج میں متعدد لیفٹیننٹ جنرلز کے تقرر و تبادلے کردیئے گئے ہیں، لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو ڈی جی آئی ایس آئی تعینات کیا گیا ہے ۔

آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق پاک فوج میں متعدد لیفٹیننٹ جنرلر کے تقرو و تبادلے کردیئے گئے ہیں، لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کوکو ر کمانڈر گوجرانوالہ تعینات کردیا گیاہے ، لیفٹیننٹ جنرل عامر عباسی کو کوارٹر ماسٹر جنرل تعینات جبکہ لیفٹیننٹ جنرل معظم اعجاز کوجی ایچ کیومیں انجینئران چیف تعینات کیا گیاہے ۔
بیان کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل ساحرشمشاد مرزا جی ایچ کیو میں ایڈجوٹینٹ جنرل تعینات جبکہ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو ڈی جی آئی ایس آئی تعینات کردیا گیا ہے ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -