پاکستان کے بیٹنگ کیلئے آنے سے پہلے ہی بھارتی ٹیم گراﺅنڈ سے واپس چلی گئی

پاکستان کے بیٹنگ کیلئے آنے سے پہلے ہی بھارتی ٹیم گراﺅنڈ سے واپس چلی گئی
پاکستان کے بیٹنگ کیلئے آنے سے پہلے ہی بھارتی ٹیم گراﺅنڈ سے واپس چلی گئی

  


مانچسٹر (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان اور بھارت کے ورلڈ کپ میچ میں دوسری اننگ کا آغاز ہونے سے پہلے ہی ایک بار پھر بارش شروع ہوگئی۔

بھارت کی جانب سے دیے گئے 337 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ابھی پاکستان کی بیٹنگ بھی نہ شروع ہوپائی تھی کہ ایک بار پھر بارش نے میچ رکوادیا۔ بھارتی ٹیم فیلڈنگ کیلئے گراﺅنڈ میں آچکی تھی لیکن اس سے پہلے کہ پاکستانی بلے باز گراﺅنڈ میں داخل ہوتے ، ایک بار پھر بارش شروع ہوگئی جس کے باعث فیلڈنگ کیلئے آنے والی بھارتی ٹیم گراﺅنڈ سے ہی واپس چلی گئی۔

خیال رہے کہ بھارت کی بیٹنگ کے دوران 46 اعشاریہ 4 اوورز میں بھی بارش شروع ہوئی تھی تاہم کچھ دیر بعد ہی رک گئی تھی جس کے باعث پورے 50 اوورز کا کھیل مکمل ہوا تھا۔

مزید : کھیل