کنیز خاص سن لیں ،کرپٹ افراد کیلئے خصوصی ڈاکٹر کی تعیناتی کردی گئی ہے ، فردوس عاشق اعوان کا مریم اورنگز یب پروار

کنیز خاص سن لیں ،کرپٹ افراد کیلئے خصوصی ڈاکٹر کی تعیناتی کردی گئی ہے ، فردوس ...
کنیز خاص سن لیں ،کرپٹ افراد کیلئے خصوصی ڈاکٹر کی تعیناتی کردی گئی ہے ، فردوس عاشق اعوان کا مریم اورنگز یب پروار

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے مریم اورنگزیب کومخاطب کرتے ہوئے کہاہے کہ کنیز خاص سن لیں ، عمران خان نے کرپٹ افراد کے علاج کا انتظام کیاہے ، کرپٹ افراد کیلئے خصوصی ڈاکٹر کی تعیناتی کردی گئی ہے ، ایک مریم راجکماری ہے ،دوسر ی اس کی کنیز ، راجکماری جیسی ہدایت دیتی ہے ، کنیز ویسے ہی بیان دیتی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کنیز خاص سن لیں عمران خان نے کرپٹ افرادکے علاج کا انتظام کیاہے ، اس کیلئے خصوصی ڈاکٹر کی تعیناتی بھی کی گئی ہے ۔ جس انداز میں وزارت اطلاعات کوچلایا گیا ، وہ پاکستان کے عوام کے پیسے پر آپ نے سیاسی ذمہ داریاں نبھائیں ، وہ میں دیکھ رہی ہوں اور اس کیلئے میں آپ کامناسب علاج بھی تجویز کررہی ہوں جس سے آپ کو افاقہ ہوجائے گا اور وزیر اعظم کواس کام کیلئے آنے کی اجازت نہیں رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ راجکماری جیسے ہدایت دیتی ہے ، کنیز ویسا ہی بیان دیتی ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ آج فادرز ڈے ہے قوم کوکچھ سمجھ جاناچاہئے ، ایک مریم راجکماری ہیں دوسری ان کی کنیز ہیں، کرپٹ افراد کیلئے خصوصی ڈاکٹر کی تعیناتی کی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آج محترمہ بے نظیر بھٹو کی روح تڑپ رہی ہوگی ، محترمہ کے جانشین ابا کی کرپشن بچانے کیلئے رائیونڈ گئے ، رائیونڈ میل ملاپ میں شہباز شریف موجود نہیں تھے ، عوام کے ورد کا ذکر کرنے والے منہ میں سونے کا چمچہ لیکر پیسے ہوئے ،دونوں کے ابو کارستانیوں کاحساب دینے کیلئے اصل جگہ پر ہیں۔

مزید : اہم خبریں /قومی