پاکستان کے خلاف بھارت کا اہم ترین باﺅلر زخمی ہو کر گراﺅنڈ سے باہر چلا گیا

پاکستان کے خلاف بھارت کا اہم ترین باﺅلر زخمی ہو کر گراﺅنڈ سے باہر چلا گیا
پاکستان کے خلاف بھارت کا اہم ترین باﺅلر زخمی ہو کر گراﺅنڈ سے باہر چلا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مانچسٹر (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان اور بھارت کے میچ کے دوران انڈین ٹیم کے اٹیک باﺅلر بھونیشور کمار ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہو کر گراﺅنڈ سے باہر چلے گئے۔
بھارت کی جانب سے پاکستان کے خلاف اٹیک اوور کرانے والے بھونیشور کمار اپنا تیسرا اوور کراتے ہوئے ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہوئے ۔ انہوں نے میچ کے پانچویں اوور کی چوتھی گیند کرائی تو ان کا پاﺅں صحیح طرح سے لینڈ نہیں ہوا جس کے باعث ان کے پٹھوں میں کھچاﺅ پیدا ہوگیا۔ کپتان ویرات کوہلی نے باہمی مشاورت کے بعد بھونیشور کمار کو گراﺅنڈ سے باہر بھیج دیا۔ اٹیک باﺅلر کے اوور کی بچی ہوئی 2 گیندیں کرانے کیلئے وجے شنکر کا انتخاب کیا گیا جنہوں نے پہلی ہی گیند پر اوپنر امام الحق کو ایل بی ڈبلیو کرکے پویلین واپس بھیج دیا۔

مزید :

کھیل -