افسوس سپیکرقومی اسمبلی ایوان کے محافظ ثابت نہیں ہوئے، بلاول بھٹو اور مریم نواز کی ملاقات سے عوام دشمن پریشان ہیں :ڈاکٹر نفیسہ شاہ

 افسوس سپیکرقومی اسمبلی ایوان کے محافظ ثابت نہیں ہوئے، بلاول بھٹو اور مریم ...
  افسوس سپیکرقومی اسمبلی ایوان کے محافظ ثابت نہیں ہوئے، بلاول بھٹو اور مریم نواز کی ملاقات سے عوام دشمن پریشان ہیں :ڈاکٹر نفیسہ شاہ

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ افسوس ہے کہ سپیکرقومی اسمبلی ایوان کے محافظ ثابت نہیں ہوئے ،قوم کو ربڑ سٹیمپ سپیکر قبول نہیں،بلاول بھٹو اور مریم نواز کی ملاقات سے عوام دشمن پریشان ہیں ۔

نجی ٹی وی کے مطابق  پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین کی رہنما  ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے  کہا ہے کہ سلیکٹڈ حکومت بجٹ پر بحث سے فرار  چاہتی ہے،عوام دشمن بجٹ کو ووٹ دینا بھی عوام دشمنی تصور ہوگا .ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا کہ  افسوس ہے سپیکر ایوان کا محافظ ثابت نہیں ہوا،آصف علی زرداری کو ایوان میں لاناسپیکر کا آینی اور قانونی فرض ہے، قوم کو ربڑ سٹیمپ سپیکر قبول نہیں ،آصف علی زردای نے پارلیمنٹ کو با اختیار بنایا ۔انہوں نے کہا کہ  پارٹی چیرمین بلاول بھٹو اور مریم نواز کے درمیان ہونے والی  ملاقات سے عوام دشمن قوتیں پریشان ہیں۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد