بلاول اور مریم کے درمیان ملاقات کے دوران کیا اہم فیصلہ ہوا ، سلمان غنی نے بتادیا

بلاول اور مریم کے درمیان ملاقات کے دوران کیا اہم فیصلہ ہوا ، سلمان غنی نے ...
بلاول اور مریم کے درمیان ملاقات کے دوران کیا اہم فیصلہ ہوا ، سلمان غنی نے بتادیا

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار سلمان غنی نے کہاہے کہ مریم نواز اور بلاول کے درمیان ملاقات میں اتفاق یہی ہواہے کہ سندھ میں بلاول اور مریم نواز پنجاب میں نکلیں گی ۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”تھنک ٹینک “میں گفتگو کرتے ہوئے سلمان غنی نے کہا کہ جب ہندوستان سے مقابلہ ہوتاہے تو پوری قوم ٹیم کی پشت پر کھڑی ہوتی ہے ، عمران خان کو اس حوالے سے ٹوئٹ نہیں کرنا چاہئے تھا ۔ انہوں نے کہا کہ اگر ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی نوجوان قیادت سر جوڑ کربیٹھ گئی ہے اور ایشوز پر سرجوڑ لئے ہیں تو اس سے یہ تاثر نہیں جانا چاہئے کہ یہ عدلیہ اور قیادت پر مقدمات کیلئے باہر نکل رہے ہیں بلکہ اس کا مطمع نظر عوامی مسائل ہونے چاہئے ۔

انہوں نے کہا کہ مریم نواز اور بلاول کے درمیان ملاقات میں اتفاق یہی ہواہے کہ سندھ میں بلاول اور مریم نواز پنجاب میں نکلیں گی ۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور