پاک بھارت میچ میں انڈیا کے امیر ترین آدمی مکیش امبانی کے اہلخانہ اور شاہ محمود قریشی سمیت کن مشہور شخصیات نے شرکت کی؟ تصاویر سامنے آگئیں

پاک بھارت میچ میں انڈیا کے امیر ترین آدمی مکیش امبانی کے اہلخانہ اور شاہ ...
پاک بھارت میچ میں انڈیا کے امیر ترین آدمی مکیش امبانی کے اہلخانہ اور شاہ محمود قریشی سمیت کن مشہور شخصیات نے شرکت کی؟ تصاویر سامنے آگئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مانچسٹر (ڈیلی پاکستان آن لائن) برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں پاکستان اور بھارت کا ورلڈ کپ میچ جاری ہے جس میں دونوں ممالک سے مشہور شخصیات نے بھی شرکت کی ہے۔
پاکستانی شخصیات
اداکار علی ظفر پاکستان تحریک انصاف کے رہنماﺅں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے یوتھ پروگرام عثمان ڈار، عمران خان کے قریبی دوستوں انیل مسرت اور صاحبزادہ جہانگیر کی گروپ فوٹو


پاکستانی اداکارہ ماورہ حسین پاک بھارت میچ کیلئے خصوصی طور پر امریکہ سے مانچسٹر پہنچیں


بھارتی شخصیات
بھارت کے امیر ترین شخص مکیش امبانی کے صاحبزادے آکاش امبانی ایک صحافی کے ساتھ پوز دے رہے ہیں


بھارت کے امیر ترین شخص مکیش امبانی کی اہلیہ نیتا امبانی ٹیم انڈیا کو سپورٹ کر رہی ہیں


اداکارہ اور آئٹم گرل اُروَشی راٹیلا کی بھارتی کپتان ویرات کوہلی کے پتلے کے ساتھ تصویر


اداکارہ پوجا بیدی کی صاحبزادی اور عنقریب فلم جوانی جانِ من سے اپنا ڈیبیو کرنے والی عالیہ فرنیچر والا سینئر اداکار سیف علی خان کے ساتھ موجود ہیں


بالی ووڈ اداکار فرحان اختر کی گرل فرینڈ شِبھانی ڈانڈیکر نے میچ میں سیف علی خان کے ساتھ شرکت کی


بالی ووڈ کے چلبلے اداکار رنویر سنگھ کی چلبلے لباس میں میچ میں شرکت، پاکستانی اینکر زینب عباس کے ساتھ تصویر بھی بنوائی


بھارت کے سابق وزیر خارجہ ششی تھرور اپنے ملک کی ٹیم کو سپورٹ کرنے کیلئے گراﺅنڈ میں موجود ہیں

مزید :

کھیل -