حسن عسکری نے پاکستان کی کرکٹ اور سیاست میں حیرت انگیز مشابہت کی نشاندہی کردی

حسن عسکری نے پاکستان کی کرکٹ اور سیاست میں حیرت انگیز مشابہت کی نشاندہی کردی
حسن عسکری نے پاکستان کی کرکٹ اور سیاست میں حیرت انگیز مشابہت کی نشاندہی کردی

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)تجزیہ کار حسن عسکری نے کہا ہے کہ پاکستان کی کرکٹ ٹیم اور سیاست میں مشابہت پائی جاتی ہے ، پاکستانی ٹیم کا کھلاڑی جب جم کر کھیلتا ہے تو وہ اکیلا ہی کافی ہوجاتا ہے لیکن جب آﺅٹ ہونے پر آتے ہیں تو ساری ٹیم آﺅٹ ہوجاتی ہے ۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”تھنک ٹینک“میں گفتگو کرتے ہوئے حسن عسکری نے کہاکہ پاکستان کی کرکٹ ٹیم اور سیاست میں مشابہت پائی جاتی ہے ، پاکستانی ٹیم کا کھلاڑی جب جم کر کھیلتا ہے تو وہ اکیلا ہی کافی ہوجاتا ہے لیکن جب آﺅٹ ہونے پر آتے ہیں تو ساری ٹیم آﺅٹ ہوجاتی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ اگر مریم نواز اور بلاول کوکامیابی چاہئے تو ان کو ایک ویژن دینا پڑے گا تاکہ لوگوں کویقین آئے کہ یہ واقعی تبدیلی لاسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ہمارے ان دونوں نوجوان لیڈران پر ان کے بڑوں کا سایہ رہے گا جواس وقت جیل میں ہیں لیکن اگر وہ کوئی ویژن دینے میں کامیاب ہوجاتے ہیں تو پھر کوئی صورت پیدا ہوسکتی ہے ۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور