خاور گھمن نے مریم نواز کے مستقبل کے بارے میں بڑی پیش گوئی کردی

خاور گھمن نے مریم نواز کے مستقبل کے بارے میں بڑی پیش گوئی کردی
خاور گھمن نے مریم نواز کے مستقبل کے بارے میں بڑی پیش گوئی کردی

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)صحافی خاور گھمن نے کہاہے کہ یہ نظر آرہاہے کہ مسلم لیگ ن کو آنیوالے دنوں میں مریم نواز لیڈ کریں گی ، مریم صفدر صاحبہ کے ہر گزرتے دن کے ساتھ بول چال اور پہناوے میں تبدیلی آتی جارہی ہے جس سے پارٹی میں ان کی دھاک بیٹھتی جارہی ہے ۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”تھنک ٹینک“میں گفتگو کرتے ہوئے خاور گھمن نے کہا کہ یہ نظر آرہاہے کہ مسلم لیگ ن کو آنیوالے دنوں میں مریم نواز لیڈ کریں گی ، مریم صفدر صاحبہ کے ہر گزرتے دن کے ساتھ بول چال اور پہناوے میں تبدیلی آتی جارہی ہے جس سے پارٹی میں ان کی دھاک بیٹھتی جارہی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت دونوں نوجوان لیڈران کو سمجھنا چاہئے کہ قانونی مسائل کوالگ رکھ کے سیاست کریں تو اس سے بہتری ہوگی ۔ ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز اور بلاول نے ملاقات کے لئے اچھا دن نہیں چنا کیونکہ اس دن پا ک بھارت میچ کی وجہ سے ان کو اتنی توجہ نہیں ملی بصورت دیگر ٹی وی سکرینوں پر وہ ہی چھائے رہتے جتنا اچھا ان کا پہناوا تھا ۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور