عوام دشمن کی چال میں آنے والے نہیں، بعض عناصرپختونوں میں ناامیدی پھیلانے کی ناکام کوشش کررہے ہیں:اسد قیصر

 عوام دشمن کی چال میں آنے والے نہیں، بعض عناصرپختونوں میں ناامیدی پھیلانے کی ...
 عوام دشمن کی چال میں آنے والے نہیں، بعض عناصرپختونوں میں ناامیدی پھیلانے کی ناکام کوشش کررہے ہیں:اسد قیصر

  


اسلا م آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپیکرقومی اسمبلی اسد قیصرنے کہاہے کہ تاریخ میں پہلی مرتبہ پختونوں کوسپیکرقومی اسمبلی سمیت اہم وزارتیں دی گئیں ہیں، بعض عناصرپختونوں میں ناامیدی پھیلانے کی ناکام کوشش کررہے ہیں  لیکن  باشعورپختون انکے ہتھکنڈوں میں آنے والے نہیں ہیں، ملکی استحکام اوردفاع کا واحد  ادارہ اگرہے تووہ پاک فوج ہے اور قوم پاکستانی فوج کے ساتھ کھڑی ہے ۔

اپنے حلقہ انتخاب صوابی میں 85 ملین روپے کی لاگت سے مکمل ہونے والے سوئی گیس منصوبے کے افتتاح کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسد قیصر   نے کہا کہ پاک فوج نے اس چمن کی آبیاری اپنے لہوسے کی ہے،دہشت گردی کی عفریت کوختم کرنے کیلئے جان کے نذرانے پیش کئے،پاکستان کے عوام دشمن کی چال میں آنے والے نہیں بلکہ دشمن کے ارادوں کوبھی جانتے ہیں اورانہیں سبق سکھانابھی جانتے ہیں،دشمن یادرکھے پاکستان کابچہ بچہ فوجی ہے اورفوج کے حمایتی ہے،دشمن کیخلاف عوام  فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہوکرسیسہ پلائی دیوارکی کرداراداکریگی ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان ایک ایٹمی طاقت جودشمن کی آنکھوں میں کانٹے کی مانندچب رہاہے اورپاکستان کوکمزورکرنے کیلئے پاک آرمی کیخلاف من گھڑت پروپیگنڈے کررہاہے،فوج کیخلاف پروپیگنڈہ دشمنوں کی سازش ہے اورپاکستان میں بھی شام اورلیبیا جیسی فسادات شروع کرنے کیلئے طاق میں بیٹھاہے مگرہم سے نے مل کرنہ صرف اس سازش کوناکام بناناہے بلکہ ہر محاذ پر فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہوکردشمن کامقابلہ کرناہے۔

انہوں نے کہاکہ دشمن لسانی بنیادوں پروطن عزیزمیں امن کی فضاخراب کرنے کی کوشش کررہاہے جس کی ناکامی کیلئے ہمیں الرٹ اورچوکنارہناہوگا،پہلے سب سے پہلے پاکستانی ہے،پاکستان اورآرمی سے محبت ضمیر،سوچ اورجسم کاایک اہم عنصرہونا چاہیے،پاک آرمی کیخلاف باتیں کرنیوالاملک کیخلاف سازش میں ملوث ہوتا ہے اسے اپنی اصلاح کرنی چاہیے۔سپیکرقومی اسمبلی اسد قیصرنے کہاکہ اپنے انتخابی وعدوں کوعملی جامہ پہناکرعوام کی حقیقی معنوں کی خدمت کی ہے،ماضی کی حکومتوں میں غریب اورناداروں کی ترقی اورفلاح وبہبودپرکوئی کام نہیں کیاگیا،موجودہ وفاقی حکومت پسماندہ طبقے کواوپرلانے کیلئے تمام وسائل وموثر پیمانے بروکارلارہی ہے۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان نے قبائلی اضلاع میں جلسے کئے اورعوام کے امنگوں کے مطابق اعلانات کئے وہ اس بات کی عکاسی کرتاہے کہ موجودہ وفاقی حکومت پسماندہ طبقے کی خوشحالی،ترقی اورفلاح وبہودکے منصوبوں پر سنجیدگی سے عمل پیراہے۔

مزید : قومی