ایاز امیر نے ملک میں سپورٹس کی موجودہ صورتحال پر بڑا سوال اٹھا دیا

ایاز امیر نے ملک میں سپورٹس کی موجودہ صورتحال پر بڑا سوال اٹھا دیا
ایاز امیر نے ملک میں سپورٹس کی موجودہ صورتحال پر بڑا سوال اٹھا دیا

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار ایاز امیر نے کہاہے کہ پاکستان کے وجود میں آنے کے بعد ایشین گیمز میں گولڈ میڈل لئے جاتے تھے اور اس کی وجہ ایک انگریز بریگیڈیئر تھے، اگر ہم سے سپورٹس جیسی چھوٹی چیز بہتر نہیں ہوتی تو دوسرے کام ہم کیسے کرسکتے ہیں؟

دنیا نیوز کے پروگرام ”تھنک ٹینک“میں گفتگو کرتے ہوئے ایاز امیر نے کہا کہ مجھے اس بات پر بڑی پریشانی ہے کہ ہماری آبادی 22کروڑ ہے لیکن ہم سپورٹس کے میدان میں اتنے نکمے کیوں ہیں ؟ کیوبا جیسے چھوٹے چھوٹے ممالک بڑے بڑے میڈلز لیتے رہے ہیں ، وہ سکولوں سے کھلاڑیوں کو پکڑ کران کی نشوونما کرتے تھے ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے وجود میں آنے کے بعد ایشین گیمز میں گولڈ میڈل لئے جاتے تھے اور اس کی وجہ ایک انگریز بریگیڈیئر تھے ۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر ہم سے سپورٹس جیسی چھوٹی چیز بہتر نہیں ہوتی تو دوسرے کام ہم کیسے کرسکتے ہیں؟

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور