آصف زرداری کے پروڈکشن آرڈر کا معاملہ، اب تک کی اہم پیشرفت سامنے آگئی

آصف زرداری کے پروڈکشن آرڈر کا معاملہ، اب تک کی اہم پیشرفت سامنے آگئی
آصف زرداری کے پروڈکشن آرڈر کا معاملہ، اب تک کی اہم پیشرفت سامنے آگئی

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی طرف سے   پیر  کے روز سابق صدر آصف علی زرداری کے پروڈکشن آرڈر کے معاملے پر فیصلہ متوقع ہے، پاکستان پیپلزپارٹی کے  دو اہم وفود نے  اس معاملے پر سپیکر اسد قیصر سے  گزشتہ ہفتے ملاقاتیں کی تھیں ۔

نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے دعویٰ کیا ہے کہ اسد قیصر کی طرف سے آصف علی زرداری کے پروڈکشن آرڈر کے معاملے  پر  پیر کو فیصلہ متوقع ہے۔ یاد رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے سپیکر قومی اسمبلی  کو اس بارے میں تحریری درخواست بھی دی گئی تھی جبکہ بلاول بھٹو زرداری نے  محسن داوڑ اور علی وزیر خان کے پروڈکشن آرڈر کیلئے بھی  خط لکھا تھا ، اپوزیشن کی طرف سے خواجہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کا بھی پرزور مطالبہ کیا جارہا ہے۔اس سے قبل پیپلز پارٹی کی مرکزی قیادت سابق صدر آصف زرداری کے پروڈیکشن  آرڈر جاری نہ کئے جانے پر شدید احتجاج کر رہی ہے جبکہ آج رائے ونڈ میں بلاول بھٹو زرداری اور مریم نواز کے درمیان ہونے والی ملاقات میں بھی اس حوالے سے سپیکر قومی اسمبلی اور حکومت کو ہدف تنقید بنایا گیا ہے ۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد