پاک بھارت میچ میں کھڑے امپائر نے اپنے ہاتھ پر کیا چیز چڑھا رکھی ہے؟ جان کر آپ بھی داد دیں گے

پاک بھارت میچ میں کھڑے امپائر نے اپنے ہاتھ پر کیا چیز چڑھا رکھی ہے؟ جان کر آپ ...
پاک بھارت میچ میں کھڑے امپائر نے اپنے ہاتھ پر کیا چیز چڑھا رکھی ہے؟ جان کر آپ بھی داد دیں گے

  


مانچسٹر (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان اور بھارت کے مابین جاری میچ میں کرکٹ شائقین اس وقت حیران پریشان رہ گئے جب انہوں نے آن فیلڈ امپائربروس آکسنفرڈ کو اپنے ہاتھ پر کوئی بڑی سی ڈیوائس چڑھائے ہوئے دیکھا، سوشل میڈیا پر اس حوالے سے بہت سے لوگ سوالات پوچھ رہے ہیں تو ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ یہ کیا چیز ہے اور کیوں استعمال کی جارہی ہے۔

2014 میں اسرائیل میں ایک میچ کے دوران سر پر گیند لگنے کے باعث امپائر ہلاک ہوگیا تھا۔ اس واقعے نے آسٹریلوی امپائر بروس آکسنفرڈ کو خود کی حفاظت کیلئے ایسی چیز بنانے پر مجبور کیا جو سیدھی آتی ہوئی گیند کو روک سکے۔ تھوڑی ہی محنت کے بعد انہوں نے یہ بڑی سی چیز تیار کرلی جس کو لالی پاپ کی شکل دی گئی۔

فوٹو: آئی سی سی

بروس آکسنفرڈ نے پہلی بار اپنی حفاظت کیلئے تیار کی گئی یہ سیفٹی ڈیوائس 2015 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے ایک وارم اپ میچ کے دوران پہنی جس کے بعد اسی سال انہوں نے اسے آئی پی ایل میں بھی استعمال کیا۔

فوٹو: آئی سی سی

بروس آکسنفرڈ کی جانب سے بنائی جانے والی یہ شیلڈ 6 ملی میٹر موٹی اور ایک کلوگرام وزن کی حامل ہے۔ بروس نے یہ سوچ کر یہ ڈیوائس بنائی تھی کہ باقی امپائر بھی اسے استعمال کریں گے لیکن ان کے علاوہ آج تک کسی امپائر نے اسے استعمال نہیں کیا۔

یہاں یہ وضاحت بھی ضروری ہے کہ آئی سی سی کی جانب سے اس شیلڈ کیلئے خصوصی قائدہ بھی بنایا گیا ہے۔ اگر بلے باز کوئی سیدھی شارٹ کھیلے اور وہ اس شیلڈ سے ٹکرا کر فیلڈر کے ہاتھوں میں چلی جائی تو بیٹسمین کو آﺅٹ دے دیا جاتا ہے۔

مزید : کھیل