بارش نے ایک بار پھر میچ رکوادیا، اگر کھیل دوبارہ شروع نہ ہوا تو ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت کون سی ٹیم فاتح قرار پائے گی؟
مانچسٹر (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان اور بھارت کے مابین جاری ورلڈ کپ میچ کو ایک بار پھر بارش کے باعث روکنا پڑگیا ہے اور اگر اب کی بار میچ دوبارہ شروع نہ ہوا تو پاکستان ٹیم کو اہم ترین میچ میں شکست ہوجائے گی۔
بارش کے باعث روکے جانے والے میچ میں گرین شرٹس نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 166رنز بنائے ہیں تاہم بارش کے باعث میچ روک دیا گیا ہے۔ اب اگر دوبارہ میچ شروع نہ ہوا تو ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت بھارتی ٹیم کو میچ میں فاتح قرار دے دیا جائے گا۔
میچ کے اعدادو شمار کے مطابق جس وقت میچ روکا گیا ہے اس وقت پاکستان کا سکور اگر 252 ہوتا تو پھر پاکستان کو اس میچ کا فاتح قرار دے دیا جاتا لیکن پاکستان مطلوبہ ٹارگٹ سے 86 رنز پیچھے ہے جس کے باعث یہ میچ بھارت کے نام رہے گا۔