قومی ٹیم پہلے یہ کام کرلیتی تو صورتحال پاکستان کے حق میں بہتر ہوسکتی تھی ، عبد الرزاق کی رائے

قومی ٹیم پہلے یہ کام کرلیتی تو صورتحال پاکستان کے حق میں بہتر ہوسکتی تھی ، ...
قومی ٹیم پہلے یہ کام کرلیتی تو صورتحال پاکستان کے حق میں بہتر ہوسکتی تھی ، عبد الرزاق کی رائے

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق کرکٹر عبد الرزاق نے کہاہے کہ آخر ہم کب تک چلے ہوئے کارتوسوں پر انحصار کرتے رہیں گے ،پاکستان ٹیم پہلے بیٹنگ کرلیتی تو صورتحال پاکستان کے حق میں جاسکتی تھی ۔

جیونیوز کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے عبد الرزاق نے کہاہے کہ ہم کب تک چلے ہوئے کارتوسوں پر انحصار کریں گے ، ہر ورلڈ کپ میں ہم ایسے ہی کھلاڑی لے کر آتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ا گر پاکستانی ٹیم پہلے بیٹنگ کرلیتی تو پھر صورتحال پاکستان کے حق ہیں استوار ہوسکتی تھی لیکن اب یہ سارا میچ ٹاس پر ہی جائے گا کہ کیا سوچ کر پہلے بیٹنگ نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔

مزید : کھیل