کس کی وجہ سے میچ ہارے ؟ 12 رنز پر آؤٹ ہونے والے سرفراز احمد نے بیان داغ دیا

کس کی وجہ سے میچ ہارے ؟ 12 رنز پر آؤٹ ہونے والے سرفراز احمد نے بیان داغ دیا
کس کی وجہ سے میچ ہارے ؟ 12 رنز پر آؤٹ ہونے والے سرفراز احمد نے بیان داغ دیا

  


مانچسٹر (ڈیلی پاکستان آن لائن) کپتانی قومی ٹیم سرفرازاحمد نے کہاہے کہ ٹاس جیت کا باﺅلنگ کرنے کا فیصلہ اچھا تھا ، اب ٹورنامنٹ مشکل ہوگیا ہے ، باقی میچز جیتنے کی کوشش کریں گے ، باؤلرز نے اچھی باؤلنگ نہیں کی جس کی وجہ سے میچ ہارے۔

 بھارت سے شکست کے بعد گفتگو کرتے ہوئے سرفراز احمد نے کہاہے کہ ٹاس جیت کا باﺅلنگ کا فیصلہ اچھا تھا لیکن باﺅلرز نے رائٹ ایریا میں باﺅلنگ نہیں کی جس کی وجہ سے بہت زیادہ سکور بن گیا اور بلے بازوں پر پریشر بڑھا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے لئے ٹورنا منٹ اب مشکل ہوگیاہے لیکن ابھی چار میچز باقی ہیں جن میں اچھا سے اچھا کھیلنے کی کوشش کریں گے اور کوشش کریں گے کہ چاروں میچز جیت جائیں۔

خیال رہے کہ بھارت کے خلاف میچ کے دوران قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے 30 گیندوں پر 12 رنز بنائے تھے۔

مزید : کھیل