مودی کے ماسک لگا کر سٹیڈیم پہنچنے والےبھارتی شائقین کے ساتھ کیا سلوک کیا گیا؟ جان کر آپ کو بھی ہنسی آجائے

مودی کے ماسک لگا کر سٹیڈیم پہنچنے والےبھارتی شائقین کے ساتھ کیا سلوک کیا ...
 مودی کے ماسک لگا کر سٹیڈیم پہنچنے والےبھارتی شائقین کے ساتھ کیا سلوک کیا گیا؟ جان کر آپ کو بھی ہنسی آجائے

  


مانچسٹر (آ ئی این پی)انگلینڈ میں جاری کرکٹ ورلڈکپ کے پاک بھارت میچ میں بھارتی شائقین کی جانب سے کھیل میں سیاست کو لانے کی ایک اور کوشش ناکام ہوگئی، بھارتی شائقین نے وزیرِ اعظم نریندر مودی کا ماسک پہن کر گراؤنڈ میں داخل ہونے کی کوشش کی۔

 اتوار کو سیکیورٹی اہلکاروں نے مودی کا ماسک پہن کر آنے والے بھارتی شائقین کو سٹیڈیم میں داخل ہونے سے روک دیا اور ماسک اتار نے کے بعد شائقین کو سٹیڈیم میں داخلے کی اجازت ملی،آئی سی سی قوانین کے تحت میچوں کے دوران کوئی سیاسی پیغام نہیں دیا جاسکتا۔بھارت کا کھیل میں سیاست میں لانے کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے اس سے قبل بھارتی وکٹ کیپر دھونی کو بھارتی فوج کے لوگو والے دستانے اتارنے پڑے تھے۔

مزید : کھیل