وہ کون سا لمحہ تھا جب بھارت کو لگا کہ اب میچ ہاتھ میں آگیا؟ ویرات کوہلی نے ایسی بات بتادی کہ آپ بھی اتفاق کریں گے

وہ کون سا لمحہ تھا جب بھارت کو لگا کہ اب میچ ہاتھ میں آگیا؟ ویرات کوہلی نے ...
وہ کون سا لمحہ تھا جب بھارت کو لگا کہ اب میچ ہاتھ میں آگیا؟ ویرات کوہلی نے ایسی بات بتادی کہ آپ بھی اتفاق کریں گے

  


مانچسٹر (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے کہا کہ مطابق باﺅلنگ کی جائے تو میچ آسان ہوجاتا ہے ، بابر اعظم کا آﺅٹ ہونا ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہوا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سے میچ جیتنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے ویرات کوہلی نے کہا کہ پلان کے مطابق باﺅلنگ کی جائے تو میچ آسان ہوجاتا ہے ، اچھی بیٹنگ اور پارٹنر شپ کی وجہ سے سکور بنانے میں کامیاب ہوئے، 336رنز بنانا ٹیم ورک کا نتیجہ ہے ۔

انہوں نے کہا کہ بلے بازوں نے شروع میں اچھا آغاز فراہم کیا ، بابر اعظم کا آﺅٹ ہونا ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہوا ۔ ان کا کہنا تھا کہ پاک بھارت میچ کو صرف انجوائے کی حد تک ہی رکھنا چاہئے ۔

مزید : کھیل