علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے امتحانات کے طریقہ کار کا اعلان کردیا

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے امتحانات کے طریقہ کار کا اعلان کردیا
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے امتحانات کے طریقہ کار کا اعلان کردیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان میں فاصلاتی نظام تعلیم کی حامل علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے طلبہ کیلئے امتحانات کی پالیسی کا اعلان کردیا ہے۔

علامہ اقبال یونیورسٹی کی انتظامیہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ طلبہ اپنے امتحانی پرچے گھر بیٹھ کر ہی دیں گے اور بذریعہ ڈاک ارسال کردیں گے۔ طلبہ امتحانی پرچے اوپن یونیورسٹی کی ویب سائٹ سے بھی حاصل کرسکتے ہیں۔

انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ کورس میں شریک طلبہ اپنا امتحانی پرچہ خود ہی حل کریں گے اور اس بات کو یقینی بنانے کیلئے ان کی لکھائی ان کے سابقہ پرچوں سے میچ کی جائے گی۔

انتظامیہ نے پرچوں کی آخری تاریخ نہیں بتائی اور کہا ہے کہ اس کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ انتظامیہ نے طلبہ کو یہ بھی ہدایت کی ہے کہ وہ بذریعہ ڈاک اپنے حل شدہ پرچے ریجنل دفاتر کو ارسال کریں گے، کوئی طالبعلم ذاتی حیثیت میں پرچے جمع کرانے نہیں آئے گا۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -