لگتا ہے بجٹ کسی اور سیارے پر بنا ہے:شیری رحمان

لگتا ہے بجٹ کسی اور سیارے پر بنا ہے:شیری رحمان
لگتا ہے بجٹ کسی اور سیارے پر بنا ہے:شیری رحمان

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )پیپلز پارٹی کی رہنما سینیٹر شیری رحمان نے کہاہے کہ سارا ملک پارلیمان کی جانب دیکھ رہا ہے، سنگین حالات میں لگتا ہے بجٹ کسی اور سیارے پر بنا ہے، جبکہ موجودہ بجٹ گزشتہ بجٹ کا کاپی پیسٹ بجٹ ہے۔سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے شیری رحمان نے کہا کہ کورونا حالات، بجٹ کا پردہ ہے، کورونا سے قبل پورا ملک پوچھ رہا تھا کہ معیشت کون چلارہا ہے، موجودہ بجٹ کورونا کرائسز بجٹ ہونا چاہیے تھا۔شیری رحمان نے کہا کہ ہسپتالوں پر دباو ہے اگر ایکشن نہیں لیا گیا تو کورونا اموات 3 لاکھ سے زیادہ ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ ملک کا انچارج کون ہے، لگتا ہے وزیراعظم دست بردار ہوگئے ہیں، کراچی میں طیارہ حادثہ ہوا تو وہ نتھیا گلی چلے گئے، جبکہ وزیر اعظم وزیر صحت ہیں، انہوں نے کہا کہ میں سختی کروں گا۔

مزید :

قومی -