کھیرے کے فوائد!

کھیرے کے فوائد!

  

کھیرے کو جلد پر لگانے سے جلد تروتازہ رہتی ہے

اس کا فیس ماسک وقت سے پہلے بڑھاپے کو

روکنے میں معاون ثابت ہوتا ہے

کھیرا قدرت کا ایک خاص تحفہ ہے، گرمیوں میں یہ صحت کے لئے بہت مفید ہے۔ کھیرا گرمیوں میں ہر گھر کی ضرورت ہے،کیونکہ یہ ٹھنڈا ہونے کے ساتھ ساتھ سستا بھی ہوتا ہے۔کھیرے میں 96.4 فی صد مقدار پانی کی پائی جاتی ہے، اس کے استعمال سے جسم میں پانی کی مقدار بھی برقرار رہتی ہے اس میں کثیر تعداد میں دٹامنز پائے جاتے ہیں۔اللہ تعالیٰ نے ہمیں کھیرے جیسی نعمت دے کر ہم پر بہت بڑا احسان کیا ہے۔ کھیرے میں خا ص مقدار میں کیلشیم اور وٹامنز موجود ہوتے ہیں جو معدے میں جانے والی غیر ہضم غذا اور تیزابیت والے اجزاء کو آسانی سے حل کرتے ہیں اور السر سے بچاتے ہیں۔ کھیرے کے باقاعدہ استعمال سے جسم تروتازہ رہتا ہے۔

کھیرا جلد کی خوبصورتی کے لئے بھی بہت مفید ہے۔ اس کو آنکھوں پر لگانے سے آنکھوں کی سوجن (swelling)دور ہو جاتی ہے اور لچک میں اضافہ ہوجاتاہے، دھوپ سے جلتی ہوئی جلد (skin)پر کھیرے کے ٹکڑے ملنے سے سکون محسوس ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ آپ اس کے کیوبز بنا کر فریج میں بھی رکھ سکتے ہیں اور اس سے اپنے چہرے کی ٹکوڑ بھی کرسکتے ہیں۔جس سے داغ دھبے، نشانات سے نجات ملے گی۔ کھیرے کا جلد پر استعمال اور اس کا فیس ماسک وقت سے پہلے بڑھاپے کو روکنے میں معاون ثابت ہوتا ہے۔ کھیرا چہرے کے کھلے مساموں کے لئے بھی ایک معجزاتی کام کرتا ہے۔ اس کو لیموں کے ساتھ پیسٹ بنا کر چہرے پر لگانے سے مسام بند ہو جاتے ہیں۔ہم اکثر اوقات اس کے لئے برف کا استعمال کرتے ہیں، مگر ہم شاید یہ نہیں جانتے کہ کھیرا بھی ہمارے لئے اتنی ہی افادیت رکھتا ہے جتنا برف کے ٹکڑے۔

اگر بات ہو چہرے کی رنگت نکھارنے کی تو کھیرا اس کے لئے بہت اہم کردار ادا کرتا ہے۔کھیرے کو جلد پر لگانے سے جلد تروتازہ رہتی ہے اور یہ جلد کو دیرپا خوبصورتی عطا کرتا ہے۔ کھیرا گرمیوں میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والی سبزی ہے۔اس کے ساتھ ساتھ کھیرا کھانوں میں اپنی لذت کا بھرپور احساس دلاتا ہے۔موسم گرما میں کھیرا ہر گھر میں آتا ہے اور ہم سب اس کا استعمال بھی کرتے ہیں،لیکن اس کی افادیت سے شاید ناواقف ہیں۔

کھانے میں کھیرے کا استعمال صحت کے لئے نہایت مفید ثابت ہوتا ہے۔ حضرت عبداللہ بن جعفرؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ کھجور کے ساتھ ککڑی کا استعمال کرتے تھے اور ککڑی کو اردو میں کھیرا کہتے ہیں۔ کھیرے میں خاصی مقدار میں پوٹاشیم پایا جاتا ہے جس سے بلڈ پریشر نارمل رہتا ہے۔ اس میں سلفر کی تعداد زیادہ ہوتی ہے،جس سے بال محفوظ ہونے کے ساتھ ساتھ بڑھتے بھی ہیں۔

٭٭٭

مزید :

ایڈیشن 1 -