ادویات سمیت اشیاء کی مہنگے داموں فروخت کیخلاف درخواست دائر

ادویات سمیت اشیاء کی مہنگے داموں فروخت کیخلاف درخواست دائر

  

لاہور (نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے کرونا سے متعلق ادویات اوردیگر اشیاء کی مہنگے داموں فروخت کے خلاف دائردرخواست پر حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر متعلقہ افسروں کو طلب کر لیاہے۔جوڈیشل ایکٹیوازم پینل کی طرف سے دائر درخواست میں صوبائی و وفاقی حکومت کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کی ادویات بلیک میں فروخت کی جارہی ہیں۔ کورونا وائرس سے بچانے والا انجکشن لاکھوں روپے میں فروخت ہورہا ہے۔وفاقی اور صوبائی حکومت ادویات کی مہنگے داموں فروخت روکنے میں ناکام ہوگئی۔ حکومت آرٹیکل 9 اور 14کی خلاف ورزی کی رہی ہے، وکیل نے کہا کہ کورونا سے بچاؤ کے لئے ماسک، ٹمپریچر گن، پلاسما، انجکشن حتیٰ کہ سنا مکی کی من مانی قیمتیں وصول کی جارہی ہیں۔عدالت نے ابتدائی دلائل سننے کے بعد ڈرگ ریگولیٹر اتھارٹی سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے ذمہ دارافسروں کو 17جون کو طلب کر تے ہوئے وفاقی اور صوبائی حکومت کو بھی نوٹس جاری کردیئے ہیں۔

ادویات بلیک

مزید :

صفحہ آخر -