حکومت معاشرے کی بہتری کیلئے اقدامات کرے،سدرہ نور

حکومت معاشرے کی بہتری کیلئے اقدامات کرے،سدرہ نور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)فلم،ٹی وی اور سٹیج کی معروف اداکارہ اور پرفارمر گلوکارہ سدرہ نورنے کہا ہے کہ ہمارا معاشرہ تبدیلی کے دور سے گزر رہا ہے اور اسے مثبت سمت دینے کیلئے سب کو اپنا انفرادی اور اجتماعی کردار ادا کرنا ہوگا، اب والدین بچیوں کو بھی تعلیم دینے پر توجہ دے رہے ہیں جو خوش آئند ہے۔سدرہ نورنے کہا کہ ٹی وی، فلم اور تھیٹر میڈیاکی ہی ایک شکل ہے لیکن ہم اس سے اس طرح استفادہ نہیں کر سکے جس کی ضرورت تھی۔ حکومت کو چاہیے کہ معاشرے کی بہتری کیلئے اٹھائے جانے والے اقداما ت کو اس پلیٹ فارم کے ذریعے اجاگر کرے۔
جس سے لوگوں کو جلد آگاہی دی جا سکتی ہے اور اس کے فوری نتائج بھی ملتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تین دہائیوں کے بعد نئی نسل پروان چڑھتی ہے اور ہمارا معاشرہ آج تبدیلی کے دور سے گزر رہا ہے، اسے مثبت سمت دینے کیلئے سب کو اپنا انفرادی اور اجتماعی کردار ادا کرنا ہوگا کیونکہ یہی وہ وقت ہے جس نے ہمارے آنے والے سالوں پر اثرات مرتب کرنے ہیں۔

مزید :

کلچر -