پنجاب بجٹ،حکومت نے شوبز انڈسٹری کی حوصلہ افزائی کی،فنکار

پنجاب بجٹ،حکومت نے شوبز انڈسٹری کی حوصلہ افزائی کی،فنکار

  

لاہور(فلم رپورٹر)شوبز کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات کا کہنا ہے کہ وفاقی بجٹ کے بعد پنجاب کے صوبائی بجٹ میں بھی حکومت نے انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کے لئے کچھ نہ کچھ کرنے کی کوشش کی ہے۔تفریحی ٹیکس کو 25سے 5فیصد کرکے اس شعبہ کی حوصلہ افزائی کی گئی ہے۔اس کے علاوہ سنیما کو تفریحی ٹیکس سے استشنیٰ دے کر اس شعبہ کو مکمل بربادی سے بچانے کی ایک اچھی کوشش کی ہے۔سید نور،میلوڈی کوئین آف ایشیاء پرائڈ آف پرفارمنس شاہدہ منی،صائمہ نور،میگھا،ماہ نور،یار محمد شمسی صابری،سہراب افگن،ظفر اقبال نیویارکر،عذرا آفتاب،عینی طاہرہ،عائشہ جاوید،میاں راشد فرزند،سدرہ نور،نادیہ علی،شین،سائرہ نسیم،صبا ء کاظمی،،سٹار میکر جرار رضوی،آغا حیدر،دردانہ رحمان،ظفر عباس کھچی،سٹار میکر جرار رضوی،مجاہد عباس،ڈائریکٹر ڈاکٹر اجمل ملک،،صومیہ خان،حمیرا چنا،اچھی خان،شبنم چوہدری،محمد سلیم بزمی،سفیان،انوسنٹ اشفاق،استاد رفیق حسین،فیاض علی خاں،اسلم پھلروان،روینہ خان،حمیرا،عروج،عینی رباب،پریسہ،پروڈیوسر شوکت چنگیزی،ظفر عباس کھچی،ڈی او پی راشد عباس،پرویز کلیم اور نجیبہ بی جی نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ موجودہ حالات میں صوبائی حکومت نے ایک اچھا بجٹ پیش کیا ہے۔فنکار برادری حکومت سے مزید اچھائی کی توقع کرتی ہے۔

مزید :

کلچر -