گلوکار علی ظفر کی لاہور میں مزید لاک ڈاؤن کی اپیل

گلوکار علی ظفر کی لاہور میں مزید لاک ڈاؤن کی اپیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(فلم رپورٹر)گلوکارعلی ظفر نے وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب سے لاہور میں مزید لاک ڈاؤن کرنے کی اپیل کردی ہے۔ٹوئٹر پرعلی ظفرنے اپنے ٹوئٹ میں وزیراعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ لاہور میں کم از کم 15 دن کے لیے سخت لاک ڈاؤن کردینا چاہیے کیونکہ پورے شہر میں کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے۔علی ظفر نے لکھا کہ اِس وائرس کی وجہ سے اب تک تقریباً 2 ملین یعنی 20 لاکھ کے قریب افراد متاثر ہوچکے ہیں۔ ہمارے شعبہ صحت پر اِس وائرس کا گہرا اثر پڑ رہا ہے اس لئے لاہور میں مزید لاک ڈاؤن کئے جائیں۔

مزید :

کلچر -