احسن خان پروجیکٹ " بندھے ایک ڈور سے" میں منفرد کردار میں نظر آئینگے

احسن خان پروجیکٹ " بندھے ایک ڈور سے" میں منفرد کردار میں نظر آئینگے

  

لاہور(فلم رپورٹر) معروف اداکار احسن خان اپنے نئے میگا پروجیکٹ " بندھے ایک ڈور سے" میں نئے انداز میں دیکھائی دیں گے۔ احسن خان کے ساتھ اُوشنا شاہ سکرین پر جلوہ گر ہوں گی۔ مرکزی کرداروں میں احسن خان، اوشنا شا ہ اور حنا الطاف شامل ہیں۔ بقیہ اہم کرداروں میں صبا فیصل،صباحمید، ثمینہ احمد، مدیحہ رضوی اور نورحسن جیسے منجھے ہوئے فنکارشامل ہیں۔یہ ڈرامہ دل لگی کی معروف رائٹر فائزہ افتحار نے لکھا ہے اور اس کے ہدایتکار علی فیضان ہیں۔ڈرامے کا OST مشہور گلوکاروں ساحر علی بگا اور حدیقہ کیانی کی خوبصورت آوازوں میں ہے۔یہ ڈرامہ جون میں جیو انٹرٹینمنٹ پر ٹیلی کاسٹ کیا جائے گا۔اس موقع پر ادکار احسن خان کا کہنا تھا کہ مجھے بہت خوشی ہے کہ میں اس میگا پراجیکٹ میں اہم کردار ادا کر رہا ہوں اور میر ا یہ کردار یقینا فینز کو پسند آئے گا۔

مزید :

کلچر -