سابق ایڈیشنل ڈائریکٹر نیب کی برطرفی کیخلاف درخواست پر جواب طلب

سابق ایڈیشنل ڈائریکٹر نیب کی برطرفی کیخلاف درخواست پر جواب طلب

  

لاہور (نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے سابق ایڈیشنل ڈائریکٹر نیب رانا شاہد علی کو عہدے سے برطرف کرنے کے خلاف دائردرخواست پر نیب سمیت دیگر مدعاعلیہان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔مس جسٹس عائشہ اے ملک نے رانا شاہد علی خان کی درخواست پر سماعت کی جس میں نیب سمیت وفاق کو فریق بنایا گیا اور موقف اختیار کیا گیا ہے کہ دو ہزار تیرہ میں بطور ایڈیشنل ڈائریکٹرز نیب بھرتی ہوا تاہم دو ہزار سترہ میں سپریم کورٹ نے سوموٹو نوٹس کے زریعے میرٹ کے برعکس بھرتیوں کو کالعدم قرار دے دیا تھا۔ عدالتی حکم پر سکروٹنی کمیٹی کو تمام دستاوایزت فراہم کیں تاہم بھرتی کو میرٹ کے برعکس قرار دے کر بر طرف کر دیا گیا جو خلاف قانون ہے۔لاہور ہائیکورٹ نے درخواست کو باقاعدہ سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے۔

سابق ایڈیشنل

مزید :

صفحہ آخر -