پلاٹ کیس، میر شکیل الرحمن کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14روز کی توسیع

پلاٹ کیس، میر شکیل الرحمن کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14روز کی توسیع

  

لاہور (نامہ نگار)احتساب عدالت نے جنگ اور جیو کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمن کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14روز کی توسیع کرتے ہوئے مزید سماعت 29 جون تک ملتوی کردی،عدالت نے آئندہ سماعت پرنیب کے تفتیشی افسرکو ریفرنس کی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیاہے۔احتساب عدالت کے ایڈمن جج جواد الحسن نے غیر قانونی الاٹمنٹ کیس میں گرفتار میرشکیل الرحمن کے کیس کی سماعت کی،گزشتہ روزکورونا وائرس خدشات کے پیش نظر ملزم میر شکیل الرحمن کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے کے بعد کیمپ جیل سے عدالت پیش نہیں کیا گیا،فاضل جج نے دوران سماعت میرشکیل الرحمن کے وکیل چودھری محمد نواز سے استفسارکیا کہ میڈیا پر دیکھا کہ ملزم ہسپتال میں داخل ہے، کیا ابھی بھی ملزم ہسپتال میں ہے؟ جس پر وکیل نے کہا کہ جی ملزم ابھی بھی ہسپتال میں زیر علاج ہے جبکہ نیب کے تفتیشی افسر نے بھی عدالت کوبتایا کہ میرشکیل الرحمن بیمار ہیں اور ہسپتال میں زیر علاج ہیں، نیب کے پراسکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ میر شکیل الرحمن سے تحقیقات مکمل ہوچکی ہیں،میر شکیل الرحمن پر 54 کنال اراضی غیر قانونی طور پر حاصل کرنے کا الزام ہے،

میر شکیل الرحمن

مزید :

صفحہ آخر -