پنجاب کی عدالتوں میں موسم گرما کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری

پنجاب کی عدالتوں میں موسم گرما کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)کورونا وبا کے پیش نظر لاہورہائی کورٹ اور پنجاب کی ماتحت عدالتوں میں گرمیوں کی قبل ازوقت تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کردیاگیاہے۔پنجاب کی عدالتوں میں موسم گرما کی تعطیلات 6جولائی کی بجائے 22جون سے شروع ہورہی ہیں،ماتحت عدالتوں میں گرمیوں کی تعطیلات کا دورانیہ بھی بڑھا دیاگیاہے،شیڈول کے مطابق ماتحت عدالتوں میں 4ہفتے کے لئے موسم گرما کی تعطیلات ہوتی ہیں لیکن اب سیشن ججوں اور ایڈیشنل سیشن ججوں کی عدالتوں میں 22جون سے 15اگست تک جبکہ سول ججوں اور سینئر سول ججوں کی عدالتوں میں 22جون سے 3اگست تک تعطیلات رہیں گی جبکہ لاہورہائی کورٹ معمول کے مطابق 7ستمبر کو دوبارہ کھلے گی۔ مری کی عدالتوں میں موسم گرما کی تعطیلات نہیں ہوں گی،مری میں تعینات ایڈیشنل سیشن ججوں پران تعطیلات کا اطلاق نہیں ہوگا،وہاں کی عدالتوں میں جنوری2021ء میں تعطیلات ہوں گی۔

عدالتیں،تعطیلات

مزید :

صفحہ آخر -