اضافی فیسوں کی وصولی پر نجی سکولوں کیخلاف دائرتوہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری

      اضافی فیسوں کی وصولی پر نجی سکولوں کیخلاف دائرتوہین عدالت کی درخواست پر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے طلبہ سے اضافی فیسوں کی وصولی پر نجی سکولوں کے خلاف دائرتوہین عدالت کی درخواست پرسیکرٹری سکول ایجوکیشن اور کمشنر لاہور سمیت مدعاعلیہان کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کر لیاہے۔مسٹرجسٹس ساجد محمود سیٹھی نے ندا اسلم، الطاف احمد سمیت دیگر طلباکی درخواستوں پر سماعت کی۔درخواست گزار طلبا کا موقف ہے کہ پرائیوٹ سکول مالکان نے اٹھ فیصد اضافی فیس کے واؤچر جاری کئے ہیں جبکہ سپریم کورٹ نے 5فیصد اضافے کی اجازت دی تھی۔ پرائیوٹ سکول مالکان من مرضی کے تحت طلباکو 8فیصد اضافی فیس جمع کروانے کے نوٹس بھجوا رہے ہیں۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کی خلاف ورزی کرنے پرکارروائی عمل میں لائی جائے۔
اضافی فیسیں

مزید :

صفحہ آخر -