بی آئی ایس پی کا نام بدلنے کے کیس میں فریق بننے کیلئے دائرمتفرق درخواست پر فریقین کونوٹس جاری

  بی آئی ایس پی کا نام بدلنے کے کیس میں فریق بننے کیلئے دائرمتفرق درخواست پر ...

  

لاہور (نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائی کورٹ نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا نام احساس پروگرام رکھنے کے کیس میں فریق بننے کے لئے پیپلز پارٹی کے رہنماقمر زمان کائرہ کی طرف سے دائرمتفرق درخواست پر فریقین کو 24 جون کے لئے نوٹس جاری کر دیئے ہیں۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مسٹر جسٹس محمد قاسم خان نے درخواست پر سماعت کی،درخواست گزار کی طرف سے وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل عابد ساقی ایڈووکیٹ پیش ہوئے اور موقف اختیا رکیا کہ قمرزمان کائرہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے پہلے چیئرمین مقرر ہوئے تھے،درخواست گزار قمر زمان کائرہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے متعلق ریکارڈ اور معلومات مناسب طریقے سے فراہم کر سکتے ہیں،عدالت کی درست معاونت کے لئے قمر الزمان کائرہ کو کیس میں فریق بننے کی اجازت دی جائے۔

بی آئی ایس پی

مزید :

صفحہ آخر -