پنجاب بجٹ، کھیلوں کیلئے اقدامات ناکافی ہیں، سپورٹس فیڈریشنز

پنجاب بجٹ، کھیلوں کیلئے اقدامات ناکافی ہیں، سپورٹس فیڈریشنز

  

لاہور(سپورٹس رپورٹر)سپورٹس فیڈریشنوں نے پنجاب کے بجٹ کے حوالے سے کہا ہے کہ کھیلوں کے لئے توقعات سے کم بجٹ مختص کیا گیا ہے جبکہ اس وقت ضرورت اس بات کی تھی کہ پنجاب میں کھیلوں کو زیادہ سے زیادہ فروغ دینے کے لئے زیادہ بجٹ مختص کیا جاتا فیڈریشنز سربراہان کا کہنا ہے کہ کورونا کی وجہ سے پہلے ہی کھیل تباہی کے دہانے پر پہنچ چکے ہیں اور ان کی ترقی کے لئے بھرپور اقدامات کرنے کی ضرورت تھی مگر افسوس کی بات ہے کہ پنجاب حکومت نے بھی اس کو نظر انداز کیا ہے اور جتنا بجٹ مختص کیا جانا چاہئیے تھا اس سے بہت کم بجٹ رکھا گیا ہے جس سے کھیلوں کی ترقی کا خواب شائد پورا نہ ہوسکے انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں کھیلوں کوآباد کرنا پنجاب حکومت کی اولین ترجیح ہونی چاہئیے مگر ایسا نہیں نظرآرہا مزید کہا کہ خاطر خواہ اقدامات نہیں کئے گئے اس وقت کھیلوں کی ترقی دینے کے لئے سہارا کی ضرورت ہے مگر بجٹ میں اس حوالے سے توقعات سے کم رقم مختص کی گئی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -