آفریدی کیخلاف بھارتیوں کے نفرت انگیز تبصروں پر آکاش چوپڑا شرمندہ

آفریدی کیخلاف بھارتیوں کے نفرت انگیز تبصروں پر آکاش چوپڑا شرمندہ

  

ممبئی (نیٹ نیوز)کورونا وائرس کا شکار ہونے والے شاہد آفریدی کیخلاف بھارتیوں کے نفرت انگیز تبصروں پر آکاش چوپڑا بھی شرمندہ ہوگئے۔ آفریدی کے وائرس کا شکار ہونے پربعض متعصب بھارتی پھر بھی باز نہیں آئے تھے۔ بھارت کے سابق کرکٹر آکاش چوپڑا نے کہا کہ کیا ہم سنجیدہ ہیں، کیا نزاکت اور انسانیت ماضی کی چیزیں ہوچکی انہوں نے شاہد آفریدی کی جلد صحتیابی کیلیے دعا بھی کی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -