آن لائن ایران انٹرنیشنل کراٹے ایونٹ میں پاکستانی کھلاڑیوں کی عمدہ کارکردگی

آن لائن ایران انٹرنیشنل کراٹے ایونٹ میں پاکستانی کھلاڑیوں کی عمدہ کارکردگی

  

اسلام آباد (اے پی پی) آن لائن ایران انٹرنیشنل کراٹے (کاتا) کے مقابلوں میں پاکستان کے شاہ نور حسین اور شاہدہ عباسی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کا نام روشن کر دیا۔ پاکستان نے مردوں کے ایونٹ میں پہلی جبکہ خواتین کے ایونٹ میں تسیری پوزیشن حاصل کی۔

گذشتہ روز قومی ٹیم کے کوچ شاہ محمد شان نے بتایاکہ آن لائن ایران انٹرنیشنل کراٹے (کاتا) کے مقابلوں کے انڈر21 مردوں کے ایونٹ میں پاکستان کے شاہ نور حسین نے پہلی پوزیشن لی۔

پہلی جبکہ انڈر25 خواتین کے ایونٹ میں شاہدہ عباسی نے تسیری پوزیشن حاصل کی۔

، ان مقابلوں میں دنیا بھر سے 300 سے زائد کھلاڑیوں نے جونیئر، کیڈٹ، انڈر21، سینئر اور ویٹرنز (کاتا) کے مقابلوں میں حصہ لیا اور ایونٹ میں پاکستان، امریکہ، کینیڈا، کوریا، جرمنی، بھارت، سری لنکا، ایکواڈور، روس، چائنا، بحرین اور ملائیشیا سمیت 15 ممالک کے کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ ان میں مقابلوں میں پاکستان کے دو کھلاڑیوں نے شرکت کی جن میں ایک مرد اور ایک خواتین کھلاڑی شامل تھے، مرد کھلاڑی میں شاہ نور حسین اور خاتون کھلاڑی میں شاہدہ عباسی شامل تھیں۔ شاہ محمد شان نے کہا کہ دونوں کھلاڑیوں نے ایونٹ میں بہترین کارکردگی دکھاتے ہوئے ملک کے لئے اعزازات حاصل کئے۔ انہوں نے کہا کہ دکھ، پریشانی، گھٹن اور خوف کے عالم میں ملک کے لئے اعزازت حاصل کرنا ایسی خوشخبری کسی نعمت سے کم نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کراٹے فیڈریشن کے چیئرمین محمد جہانگیر کی کاوشوں اور تعاون سے کراٹے ٹیم یکے بعد دیگرے مختلف بین الاقوامی مقابلوں میں اعزازات حاصل کرنے میں کامیاب ہو رہی ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -