مصباح کو تنقید سے بچانے کیلئے یونس کو بیٹنگ کوچ بنایا گیا،راشد

مصباح کو تنقید سے بچانے کیلئے یونس کو بیٹنگ کوچ بنایا گیا،راشد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور (سپورٹس رپورٹر) سابق قومی وکٹ کیپر راشد لطیف نے کہا ہے کہ یونس خان کو بیٹنگ کوچ بنانے کا فیصلہ ہیڈ کوچ مصباح الحق کو تنقید سے بچانے کیلئے کیا گیا۔ گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دورہ انگلینڈ میں گرین شرٹس کی ممکنہ خراب کارکردگی کے باعث چیف سلیکٹر مصبا ح الحق ہدف تنقید بنتے لہٰذبورڈ نے انہیں نشانہ بننے سے محفوظ رکھنے کیلئے یونس خان کی خدمات حاصل کیں۔51 سالہ راشد لطیف کے مطابق وہ کرکٹ میں سیاست کے بارے میں بتانا چاہتے ہیں، اگر انگلینڈ کیخلاف بیٹنگ ناکام ہوگی یا ٹیم کوشکست کا منہ دیکھنا پڑے تو مصباح الحق کے بجائے یونس خان کو قصور وار ٹھہرایا جائے گا کیونکہ وہ بیٹسمینوں کی کارکردگی بہتر بنانے کے ذمہ دار ہیں۔یاد رہے کہ 2018ء میں یونس خان بورڈ کی جانبب سے مناسب سہولتیں نہ ملنے پر نیشنل کرکٹ اکیڈمی سے اچانک لیول تھری کوچنگ کورس چھوڑ کر چلے گئے تھے۔راشد لطیف اس بات پر قائم ہیں کہ اس بدقسمت واقعے کا ذمہ دار پی سی بی ہی تھا۔ ان کا کہنا ہے کہ یونس خان اس وقت تک کسی کے ساتھ کام نہیں کرتے جب تک انہیں اس پر اعتماد نہ ہو اور وہ واقعہ بورڈ کی وجہ سے پیش آیا تھا۔ اس وقت بورڈ یونس خان سے استفادہ نہیں چاہتا تھا لہٰذا انہیں اشتعال دلا کر کنارے لگانے کی کوشش کی گئی تھی۔