بابر اعظم میں کوہلی سے زیادہ ٹیلنٹ ہے، ثقلین مشتاق

  بابر اعظم میں کوہلی سے زیادہ ٹیلنٹ ہے، ثقلین مشتاق

  

اسلام آباد (اے پی پی) سابق آف سپنر ثقلین مشتاق نے کہا ہے کہ پاکستان کے بابر اعظم اور بھارت کے کپتان ویرات کوہلی بیٹنگ میں دونوں ہی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں، رنز بھی خوب بنا رہے ہیں اور اپنی ٹیموں کی کامیابی میں کردار ادا کرنے کے متلاشی رہتے ہیں، دونوں کے کھیلنے کی تکنیک اچھی تاہم مزاج اور رویے کی بات کریں تو جارحانہ مزاج کے حامل کوہلی کی بانسبت بابرکودھیمے ہونے کا ایڈوانٹیج حاصل ہے۔ویب سائٹ کرکٹ پاکستان ڈاٹ کام کو خصوصی انٹرویو میں انہوں نے ساؤتھمپٹن کی پچ دورہئ انگلینڈ کیلئے لیگ سپنرز کو اہم ہتھیار قرار دیا جانے لگا۔ سابق کرکٹر ثقلین مشتاق نے کہا ہے کہ یاسر شاہ اور شاداب خان کی پرفارمنس پاکستان کیلئے بہت خاص ہوگی، ساؤتھمپٹن کی پچ سے سلو بولرز کو مدد ملے گی، اولڈ ٹریفورڈ میں پیس بیٹری کو منظم انداز میں باؤلنگ کرنا ہو گی۔ ثقلین مشتاق نے کہا کہ ساؤتھمپٹن کی پچ سے اسپنرز کو خاصی مدد ملے گی۔

، وہاں باؤنس اور ٹرن دونوں موجودہیں، البتہ اولڈٹریفورڈ مانچسٹر میں انگلش بولرز کو زیادہ ایڈوانٹیج حاصل ہوگا۔وہاں پاکستانی پیس کو بہتر بولنگ کرنا پڑے گی۔ انھوں نے کہا کہ بلال آصف باصلاحیت اسپنر ہیں، ان کے ساتھ دیگر نوجوان سپنرز کی صلاحیتوں کو بھی نکھاریں گے تاکہ اس شعبہ میں بھی بہترین بولرز پاکستان کے پاس ہوں جو ہر قسم کی پچز پر شاندار کھیل پیش کر سکیں، اس کیلئے بہترین انداز میں پلاننگ کریں گے. انھوں نے کہا کہ ابھی تو کورونا کی وجہ سے کچھ ایشوز ہیں، جیسے ہی نارمل حالات ہوں گے عملی طورپر کام ہوتا نظر آنے لگے گا، کچھ وقت ضرور لگے گا لیکن لوگوں کوبہتری ضرور دکھائی دے گی۔تنقید کرنا سب کا حق اور یہ ہونا بھی چاہئے لیکن اگر اچھاکام کریں گے تو امید رکھتے ہیں کہ تعریف بھی ہوگی۔ ایک سوال پر ثقلین مشتاق نے کہا کہ تھوک کے بغیر گیند کی چمک برقرار رکھنا بولرز کیلئے مشکل اور انہیں زیادہ محنت کرنا پڑے گی، اچھا سپنر اس کا فائدہ اٹھا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس وقت ناتھن لیون ٹیسٹ فارمیٹ میں سب سے بہترین سپنر دکھائی دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بیٹنگ میں ویرات کوہلی اور بابر اعظم دونوں ہی بہترین پرفارم ہیں، دونوں رنز کر رہے ہیں اور اپنی ٹیموں کی کامیابی میں کردار ادا کرنے کے متلاشی رہتے ہیں، دونوں کے کھیلنے کی تکنیک اچھی تاہم مزاج اور رویے کی بات کریں تو جارحانہ مزاج کے حامل کوہلی کی بانسبت بابرکودھیمے ہونے کا ایڈوانٹیج ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -