وہاب ریاض انگلینڈ کیخلاف عمدہ پرفارمنس کیلئے پرجوش

وہاب ریاض انگلینڈ کیخلاف عمدہ پرفارمنس کیلئے پرجوش

  

لاہور(سپورٹس رپورٹر) قومی ٹیم کے فاسٹ بولر وہاب ریاض کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف بہترین کارکردگی دکھانے کے لیے پرجوش ہوں۔وہاب ریاض نے کہا ہے ٹور غیر معمولی حالات میں ہورہا ہے، پی سی بی نے ٹیسٹ کیلیے دستیابی کا پوچھا تو انکار نہیں کرسکا، مستقبل میں بھی ضرورت پڑی تو کھیلنے کے لیے تیار ہوں گا، میرے لئے وائٹ یا ریڈ بال نہیں ملک کی نمائندگی اہم ہے، اگرچہ گزشتہ کافی عرصہ سے ٹیسٹ کرکٹ نہیں کھیلی، فی الحال آسانی نہیں پاکستان کی ضرورت کو دیکھنا ہے۔

وہاب ریاض نے کہا کہ پروفیشنل کے طور پر چیلنج کے کیلیے تیار ہوں، نوجوانوں کیساتھ اپنا تجربہ شیئر کروں گا،کیریئر کے دوران بطور پلیئر اپنی کارکردگی سے مطمئن نہیں، زیادہ کرکٹ دبئی میں کھیلے جہاں اسپنرز کا کردار اہم رہا، ٹیسٹ میں مواقع نہ ملنے کی وجہ سے فارمیٹ چھوڑنے کا فیصلہ کیا تھا، اب ضرورت محسوس کی تو تیار ہوگیا، ڈراپ ہونے پر بہتر کارکردگی دکھانے کی کوشش کرتا ہوں، نوجوان بولرز پاکستان کرکٹ کا مستقبل ہیں، ان کی رہنمائی کی پوری کوشش کروں گا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -