قومی ٹیم والیورلڈ روڈ سائیکلنگ انفرادی ٹائم ٹرائل میں شرکت کریگی،نثار احمد
لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے سیکرٹری نثار احمد نے کہا کہ قومی ٹیم رواں سال ستمبر 2020ء میں سوئٹزرلینڈ میں ہونے والیورلڈ روڈ سائیکلنگ کے انفرادی ٹائم ٹرائل ایونٹ میں حصہ لے گی۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن (پی ایس ایف) نے اپنے تمام ملحقہ یونٹس کو انفرادی ٹائم ٹرائل کی تربیت کرنے کی ہدایت کی ہے۔
گلے ماہ جولائی میں ورلڈ روڈ چمپئین میں قومی ٹیم کے انتحاب کے لئے کھلاڑیوں کے ٹرائلز لیے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ایونٹ کے لئے بہترین سائیکلسٹوں کے چناؤ کے لئے فیڈریشن کھلاڑیوں کے ٹرائلز لیں گے۔ ٹرائلز میں کم از کم 45 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار کے حامل سائیکلسٹوں کو ایونٹ کے لییشارٹ لسٹ کیا جائے گا۔