سینئر سول جج گارڈین کے ڈیٹا انٹری آپریٹر میں کوروناکی تصدیق،عدالت سیل

سینئر سول جج گارڈین کے ڈیٹا انٹری آپریٹر میں کوروناکی تصدیق،عدالت سیل

  

لاہور (نامہ نگار)سینئر سول جج گارڈین کے ڈیٹا انٹری آپریٹر رضوان نصیر بھی کوروناوائرس کا شکار ہوگئے،جس کے بعدسینئر سول جج کی عدالت کو مکمل سیل کردیا گیا ہے،رضوان نصیر نے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر خود کوگھر میں قرنطینہ کرلیاہے،فاضل جج کے ڈیٹا انٹری آپریٹر نے خود کو گھر میں آئسولیٹ کرلیا ہے،فاضل جج نے تمام عدالتی عملے کوبھی کوروناٹیسٹ کروانے کی ہدایات جاری کی ہیں،یادرہے کہ اب تک لاہور کی ماتحت عدالتوں میں 5جوڈیشل مجسٹریٹ اور دو ایڈیشنل سیشن ججوں سمیت دیگرعدالتی عملہ کورونا وائرس کا شکار ہو چکے ہیں۔

عدالت سیل

مزید :

صفحہ آخر -