ٹڈی دل سے متاثرہ علاقوں میں 1288ٹیموں کا بھر پور آپریشن، 6230مربع کلو میٹر رقبہ کلیئر

ٹڈی دل سے متاثرہ علاقوں میں 1288ٹیموں کا بھر پور آپریشن، 6230مربع کلو میٹر رقبہ ...

  

اسلام آباد (آئی ا ین پی) نیشنل لوکسٹ کنٹرول سنٹر کی جاری کردہ تفصیلات کے مطابق وزارت قومی غذائی تحفظ وتحقیق، محکمہ زراعت اور پاکستان آرمی کی مشترکہ ٹیمیں ملک کے مختلف اضلاع میں ٹڈی دل کیخلاف بھرپور سروے اور کنٹرول آپریشن کر رہی ہیں - 40 اضلاع کے متاثرہ علاقوں میں 1288مشترکہ ٹیمیں اس مہم میں حصہ لے رہی ہیں۔اب تک 287976 اسکوائر کلومیٹر (تقریباً7.11 کروڑ ایکڑ) رقبہ پر سروے کیا جا چکا ہے، جبکہ 6230 مربع کلو میٹر (تقریباً 15.39 لاکھ ایکڑ) رقبہ میں کنٹرول آپریشن کیا جا چکا ہے۔صوبہ پنجاب میں پچھلے 24 گھنٹوں میں 2.02 لاکھ ایکڑ پر سروے کیا گیا،سروے اور کنٹرول آپریشن میں 2800 سے زائد افراد اور 272 گاڑیوں نے حصہ لیا۔ اب تک صوبہ بھر میں 1.5 کروڑ ایکڑ پر سروے اور 7۔3 لاکھ ایکڑ پر کنٹرول آپریشن کیا جا چکا ہے۔صوبہ سندھ میں پچھلے 24 گھنٹوں میں 120093 ایکڑ پر سروے کیا گیا اور 3 اضلاع (گھوٹکی، سانگھڑ، مٹیاری، شہید بینظیر آباد، شکارپور اور سکھر) میں ٹڈی دل کی موجودگی کنفرم ہونے پر 1235.53 ایکڑ میں انسدادِ ٹڈی دل آپریشن کیا گیا۔ سروے اور کنٹرول آپریشن میں 382 افراد (بشمول پاک فوج) اور 31 سے زائد گاڑیوں نے حصہ لیا۔ صوبہ بھر میں اب تک1.9 کروڑ ایکڑ پر سروے اور 97853.7 ایکڑ پر آپریشن کیا جا چکا ہے۔صوبہ خیبر پختونخوا میں پچھلے 24 گھنٹوں میں 175692 ایکڑ پر سروے کیا گیا اور 8 اضلاع (ڈی آئی خان، ٹانک، ساؤتھ وزیرستان، نارتھ وزیرستان، لکی مروت، کرک، کرم، اورکزئی، پشاور اور خیبر)میں ٹڈی دل کی موجودگی کنفرم ہونے 2472.05 ایکڑ پر انسدادِ ٹڈی دل آپریشن کیا گیا۔ سروے اور آپریشن میں 758 افراد (بشمول پاک فوج) اور 78 گاڑیوں نے حصہ لیا۔ صوبہ بھر میں اب تک 10710536 ایکڑ پر سروے اور 132696 ایکڑ پر آپریشن کیا جا چکا ہے۔ صوبہ بلوچستان میں پچھلے 24 گھنٹوں میں 272063 ایکڑ پر سروے اور 29 اضلاع (خضدار، آوران، نوشکی، چاغی، گوادر، لسبیلہ، کیچ، پنجگور، خاران، واشک، کوئٹہ، بارکھان، ڈیرہ بگٹی، ڈکی، ہرنائی، جعفرآباد، جھل مگسی، بولان، قلات، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، کوہلو، لورالائی، مستونگ، موسیٰ خیل، نصیر آباد، پشین، سبی، سراب، صحبت پور، ژوب اور زیارت)میں ٹڈی دل کی موجودگی پر 14096.6 ایکڑ پر آپریشن کیا گیا۔ اِس آپریشن میں تقریباً 1318 افراد اور 126 گاڑیوں نے حصہ لیا۔ ضلع پشین کے علاقے اجرام میں فصلوں کو ٹڈی دل سے بچانے کے لیے پاک فوج کے ہیلی کاپٹرز کی مدد بھی مہیا کی گئی ہے۔ اب تک صوبہ بھر میں 2.6 کروڑ ایکڑ پر سروے اور 939000.4 ایکڑ پر آپریشن کیا جا چکا ہے۔کنٹرول آپریشن کے دوران ٹڈی دل کے مؤثر تدارک کے لیے ہوائی جہازوں اور ہیلی کاپٹرز کی مدد سے ایریل اسپرے بھی کیا جا رہا ہے۔

ٹڈی دل

مزید :

صفحہ آخر -