دیامربھاشا ڈیم کی ری سیٹلمنٹ کیلئے 30ارب روپے خرچ کیے جاچکے ہیں،اسدعمر

    دیامربھاشا ڈیم کی ری سیٹلمنٹ کیلئے 30ارب روپے خرچ کیے جاچکے ہیں،اسدعمر

  

اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ سی پیک کے بڑے منصوبے پاورسیکٹرکے ہیں اور ساتھ ساتھ سی پیک کے ذریعے 3 خصوصی اقتصادی زونز بھی بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے سی پیک سے متعلق کہا ہے کہ سی پیک کے 2 ہزار میگاواٹ کے بجلی کے منصوبے شروع کیے جائیں گے، سی پیک کے ذریعے 3 خصوصی اقتصادی زونز بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال، رشکئی اور بوستان معاشی زونز بنائے جائیں گے، 3 اہم ہائیڈل منصوبوں پر کام شروع ہوگا البتہ دھابیجی اقتصادی زون کرونا وائرس کی وجہ سے رک گیا ہے۔

اسدعمر

مزید :

صفحہ آخر -